عالمی معاشی تقسیم سے عالمی پیداوار میں 7 فیصد کمی آسکتی ہے: آئی ایم ایف

2023/01/16 10:16:06
شیئر:

15 جنوری کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی معاشی انضمام کی دہائیوں کے بعد، آج کی عالمی معاشی تقسیم کے رجحان سے دنیا کی مجموعی عالمی معاشی پیداوار میں 7 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برسوں سے مضبوط تجارتی تعلقات کی وجہ سے عالمی غربت میں نمایاں کمی آئی ہے، کم قیمتوں نے ترقی یافتہ معیشتوں میں کم آمدنی والے صارفین کو فائدہ پہنچایا ہے، اور تجارتی روابط کے ٹوٹنے سے کم آمدنی والے ممالک اور ترقی یافتہ معیشتوں میں کم اور درمیانی آمدنی والے صارفین پر سب سے زیادہ منفی اثر پڑے گا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشی تقسیم جتنی گہری ہوگی، لاگت اتنی ہی زیادہ ہوگی اور ٹیکنالوجی کی تقسیم تجارتی پابندیوں سے ہونے والے نقصانات میں اضافہ کرے گی۔ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی حامل معیشتوں اور کم آمدنی والے ممالک کو سب سے بڑے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ عالمی معیشت "مالیاتی علاقائیت" اور عالمی ادائیگی کے نظام کی تقسیم کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔