چینی وزیر خارجہ کی مصری صدر سے ملاقات

2023/01/16 17:20:53
شیئر:


 پندرہ تاریخ کو چینی وزیر خارجہ چھینگ گانگ نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدل فتح السیسی سے ملاقات کی۔
مصری صدر سیسی نے چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر ایک بار پھر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے جس کی ترقی کا رجحان روکا نہیں جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر ایک چین کے اصول پر عمل پیرا رہےگا اور چین کے داخلی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔مصری صدر نے کہا کہ مصر اور چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کی مشترکہ تعمیر کے حوالے سے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مصر چینی صنعتی و کاروباری اداروں کا اپنے ہاں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ مصر علاقائی نیز عالمی امور میں چین کے ساتھ اپنے روابط مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
چھینگ گانگ نے صدر سیسی کے لئے شی جن پھنگ کی جانب سے نیک خواہشات ظاہر کیں اور کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان اعلیٰ سطح کا باہمی اعتماد اور قریبی روابط برقرار ہیں۔چین مصر کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اپنائے۔انہوں نے مشرق وسطیٰ میں مصر کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین  مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد منصفانہ حل کے لئے مصر کے ساتھ ملکر مشترکہ کوششوں پر آمادہ ہے۔