شی جن پھنگ کا چینی جدیدیت کی تکمیل کے لئے سیاسی جماعتوں کے مزید اہم کردار پر زور

2023/01/16 18:29:58
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو  چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد پر چین کی مختلف سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سربراہوں اور غیرجماعتی شخصیات کے ساتھ  مذاکرے میں شرکت کی۔شی جن پھنگ نے اس موقع پر جشن بہار کی مناسبت سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دو ہزار تیئس سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کا آغاز ہے، اس دوران امید اور چیلنجز بیک وقت موجود ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کی مختلف سیاسی جماعتیں جوش و جذبے سے چینی جدیدیت کی تکمیل کے سلسلے میں مزید اہم کردار ادا کریں گی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار بائیس کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چین کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل سال ثابت ہوا ہے۔ پارٹی قیادت سے جڑے رہتے ہوئے سی پی سی کے ساتھ ملکر جد و جہد کرنا ہمیشہ ملک میں کثیرالجماعتی تعاون کی سیاسی بنیاد رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک سوشلسٹ جدید مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کے حوالے سے پوری قوم کا اتحاد بہت ضروری ہے اور امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مزید اہم کردار ادا کریں گی۔