چین کا مسئلہ فلسطین کو عالمی ایجنڈے میں ترجیحی اہمیت دینے پر زور

2023/01/16 18:26:22
شیئر:


چینی وزیر خارجہ چھینگ گانگ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کا مرکزی مسئلہ ہے جو خطے کے امن و امان نیز عالمی انصاف سے وابستہ ہے۔ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے حل کو بین الاقوامی ایجنڈے میں ترجیحی اہمیت دینا ہوگی۔
چھینگ گانگ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی ہے۔ ان کی ایک خود مختار ملک کے قیام کی جدوجہد سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور مسئلہ فلسطین کے حل کو زیادہ عرصے تک حل طلب نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین کو فلسطین اسرائیل صورتحال کی کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے اور چین سمجھتا ہے کہ عالمی برادری کو "دو ریاستی حل" کے تصور  اور زمین کے بدلے امن کے حصول  کے اصول پر قائم رہتے ہوئے امن مذاکرات کےذریعے مسئلہ فلسطین کو جلد از جلد منصفانہ طور پر حل کرنا چاہیے۔اس حوالے سے اثر و رسوخ کے حامل بڑے ممالک کو اپنی ذمہ داری اٹھانی چاہیئے۔