ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے قیام کی ساتویں سالگرہ

2023/01/16 09:33:44
شیئر:

 ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک نے، جو چین کی طرف سے شروع کیا گیا پہلا کثیر الجہتی ترقیاتی ادارہ ہے، 16 جنوری کو اپنے قیام کی ساتویں سالگرہ منائی۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران اے آئی آئی بی نے 30 سے زائد ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کی ہے اور مقامی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2016 سے 2022 تک ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، مقامی معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لحاظ سے ، اے آئی آئی بی نے مجموعی طور پر202 منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر  38.8 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ۔ان میں توانائی ، نقل و حمل ، پانی ، مواصلات ، تعلیم اور عوامی صحت سمیت دیگر شعبے شامل ہیں  ۔
چھ براعظموں سے تعلق رکھنے والے 106 ارکان کے ساتھ اے آئی آئی بی اب دنیا کی 81 فیصد آبادی اور جی ڈی پی کے 65 فیصد کا احاطہ کرتا ہے، جو ارکان کی تعداد کے لحاظ سے عالمی بنک  کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا بین الاقوامی کثیر الجہتی ترقیاتی ادارہ ہے۔