دانشورانہ املاک کے میدان میں چین کی نئی کامیابیاں

2023/01/16 15:46:16
شیئر:

سولہ جنوری کو چین کی ریاستی کونسل کی دفتر اطلاعات کی جانب ایک پریس کانفرنس میں سال دو ہزار بائیس میں دانشورانہ املاک کے میدان میں حاصل شدہ کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔

 قومی اداراہ برائے دانشورانہ املاک کے محکمہ منصوبہ بندی کے سربراہ  گہ شو  نے کہا کہ سال دو ہزار بائیس کے اواخر تک چائنیز مین لینڈ میں فی دس ہزار  آبادی کے تناسب سے اعلیٰ قدر کی حامل ایجادات و پیٹنٹس کی تعداد نو اعشاریہ چار تک جا پہنچی ہے، جس میں دو ہزار اکیس کے مقابلے میں ایک اعشاریہ نو  کا اضافہ ہوا اور تیرہویں پنج سالہ منصوبے کے اواخر کے مقابلے میں تین اعشاریہ ایک  کا اضافہ ہوا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں دانشورانہ املاک سے وابستہ ایجادات کا  معیار مسلسل بلند اور بہتر ہو رہا ہے۔اگلے مرحلے میں قومی اداراہ برائے دانشورانہ املاک متعلقہ شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے گا تاکہ اس سے ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں بھی مدد ملے ۔