"2023 اسپرنگ فیسٹیول گالا" کی پریس کانفرنس میں تکنیکی جدت طرازی اور پروگرام کی جھلکیاں متعارف کرائی گئیں

2023/01/16 10:43:06
شیئر:

16 جنوری کو ، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "2023 اسپرنگ فیسٹیول گالا"  میں  تکنیکی جدت طرازی اور پروگرامز  کا تعارف کروانے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔پریس کانفرنس میں گالا کے  میزبانوں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔اس کے ساتھ   گالا کی پروموشنل ویڈیو اور  "خرگوش یوآن یوآن" اینی میٹڈ شارٹ فلم بھی جاری کی گئی۔ 
متعلقہ اہلکارنے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو متعارف کراتے ہوئے کہا کہ گالا میں 4K/8K، AI, XR وغیرہ جیسی نئی ٹیکنالوجیز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جائےگا ، تاکہ چشن بہار کے موقع پر  چینی عوام کے لیے ایک شاندار آرٹ شو  پیش کیا جا سکے۔
سی جی ٹی این (چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن) انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی چینلز اور 68 زبانوں کے بیرونی نئے میڈیا پلیٹ فارمز ، دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں کے 700 سے زائد میڈیا کے ساتھ تعاون کرکے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات اور رپورٹنگ کریں گے۔