نیپال میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کی ایئر لائن نے اعلامیہ جاری کردیا

2023/01/16 09:49:05
شیئر:

15 جنوری کی رات ساڑھے آٹھ بجے نیپال ایتی ایئرلائنز نے اس دن کے فضائی حادثے پر پریس بلیٹن کا پانچواں ایڈیشن جاری کیا، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مزکورہ  ہوائی جہاز کے حادثے میں 68 متاثرین کی باقیات ملی ہیں۔ اس سے قبل ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ہلاک شدگان کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ، نیپالی حکومت کے عہدیداروں نے 15 تاریخ کو کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے رات کے وقت 4 لاپتہ افراد کی تلاش معطل کردی، اور تلاش اور بچاؤ کا کام مقامی وقت کے مطابق 16 تاریخ کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا.