چینی وزیرخارجہ کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

2023/01/16 17:40:59
شیئر:

 پندرہ جنوری کو چین کے وزیرخارجہ چھین گانگ نے قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کے ساتھ ملاقات کی ۔

چھین گانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ منعقدہ  چین -عرب لیگ پہلی سمٹ میں متعدد ثمرات سامنے آئے ہیں۔ فریقین کے  نئے عہد میں چین - عرب لیگ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق رائے سے   چین -عرب تعلقات اجاگر ہوئے ہیں اور اہم سنگ میل حاصل ہوا ہے۔ 
چھین گانگ نے کہا کہ چین اور عرب لیگ کے رکن ممالک ترقی پزیر ممالک ہیں اور بڑے پیمانے پر مشترکہ مفادات کے حامل ہیں۔چین عرب لیگ کے ایک چین اصول پر قائم رہنے کو سراہتا ہے۔ چین علاقائی سلامتی مسائل کو حل کرنے، ترقیاتی طریقہ کار اپنانے اور مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو فروغ دینے میں عرب ممالک کے کردار اور اتحاد و تعاون کی  حمایت کرتا ہے۔چین عرب لیگ کے ساتھ مل کر ترقی پزیر ممالک کے جائز مفادات کا تحفظ کرنا چاہتا ہے اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کا خواہاں ہے۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے چین - عرب لیگ  سمٹ میں طے شدہ اتفاق رائے پر مثبت اور موثر عمل درآمد کو سراہا۔انہوں نے چین کی جانب سے  عالمی برادری میں عرب لیگ کی حمایت اور انسداد وبا کے لیے امداد کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔