چین اور ڈبلیو ایچ او کا انسداد وبا کے تکنیکی تعاون اور تبادلوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق

2023/01/16 15:54:24
شیئر:

پیر کو چین کی ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور کنٹرول میکانزم کے تحت پریس کانفرنس میں  چین کے قومی کمیشن برائے صحت عامہ کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے چین ہمیشہ عوام کی صحت اور جانی سلامتی کو اولین ترجیح دیتا آیا ہے اور انسداد وبا کی عالمی کوششوں میں اپنی اہم خدمات سرانجام دی گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق چین کے قومی کمیشن برائے صحت عامہ کے سربراہ  ما شیائو وے نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس سے ٹیلی فونک بات چیت کی اور انسداد وبا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈبلیو ایچ او نے چینی ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور کنٹرول میکانزم کی جانب سے انسداد وبا کی معلومات کے اجرا کو بھرپور سراہا اور کہا کہ حکومت چین شدید امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج سمیت مختلف  گروہوں کے لوگوں کے لیے علاج معالجہ کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ انسداد وبا کے حوالے سے تکنیکی تعاون اور تبادلوں کو مزید مضبوط بنایا جائےگا۔