چین کا نیپال میں فضائی حادثے پر اظہار افسوس

2023/01/16 17:41:58
شیئر:


چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے پیر کے روز کہا ہے کہ چین نیپال میں فضائی حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پندرہ تاریخ کو پیش آنے والے فضائی حادثے میں تمام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ان میں عملے کے چار ارکان اور اڑسٹھ مسافر شامل ہیں۔