چین امریکی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتا ہے چینی وزارت خارجہ

2023/01/17 17:26:11
شیئر:


چینی وزار ت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے سترہ تاریخ کو امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے دورہ چین کے حوالے سے کہا ہے کہ چین امریکی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتا ہے اور فریقین اس حوالے سے قریبی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون سے مشترکہ کامیابیوں کے حصول پر مبنی اصولوں کی بنیاد پر چین امریکہ تعلقات کو دیکھتا ہے اور اسے فروغ دیتا ہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے حوالے سے درست تصور قائم کرتے ہوئے محاز آرائی کے بجائے بات چیت اور ہار جیت کے بجائے مشترکہ کامیابیوں کا اصول اپنائے گا اور چین کے ساتھ ملکر کوشش کرےگا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو دونوں صدور کے اہم اتفاق رائے پر عمل در آمد کرتے ہوئے چین امریکہ تعلقات کو صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کے درست راستے پر واپس لانے کی کوشش کرنی ہوگی۔