شی جن پھنگ کا نیپال میں ہونے والے فضائی حادثے پر نیپالی صدر سے اظہار ہمدردی

2023/01/17 17:47:58
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو نیپال میں ہونے والے فضائی حادثے پر نیپالی صدر کے نام پیغام میں ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں اس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت صدمہ پہنچا ہے۔ شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دکھ کااظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسی دن چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی اپنے پیغام میں نیپالی ہم منصب کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔