امریکی اسٹار لنک سسٹم جزوی طور پر یوکرین کی فوج کے حوالے کر دیا گیا

2023/01/17 10:56:52
شیئر:

ٹی اے ایس ایس کے مطابق ، یوکرین کے ڈیجیٹل تبدیلی کے وزیر فیدوروف نے 16 تاریخ کو اعلان کیا کہ درجنوں "اسٹار لنک" سیٹلائٹ مواصلاتی ٹرمینلز اور 80 سے زائد ڈرونز ، یوکرین کی فوج کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ  20 دسمبر ، 2022 کو ، فیڈوروف نے کہاتھا  کہ اسپیس ایکس اور اس کے سی ای او  ایلون مسک ، یوکرین کو بڑے پیمانے پر مقامی بجلی کی بندش کی صورت میں استعمال کے لئے 10،000 اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹرمینلز  فراہم کریں گے۔
اسٹار لنک اگلی نسل کا سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔