شی جن پھنگ کی جشن بہار کے موقع پر عام شہریوں کی پروا

2023/01/17 17:23:30
شیئر:

شمالی سنکیانگ کے سبزہ زار سے لیکر جنوب مغربی چین کے چھوٹے قصبے تک چین کے صدر شی جن پھنگ ہر سال جشن بہار کے موقع پر عام شہریوں کا خیال رکھتے ہیں اور  چین کی وسیع سرزمین پر انہوں نے اپنے قدموں کے نقوش چھوڑے ہیں۔

جنوری دو ہزار چودہ میں شی جن پھنگ نے چین کے اندورنی منگولیا خود اختیار علاقے کا دورہ کیا اور برف پوش شیلینگول سبزہ زار پر منگولیائی قومیت کے روایتی طریقے سے مقامی اقلیتوں کو  نئے سال کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لئے ہر ایک قومیت کی شرکت ضروری ہے اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کے لئے بھی ہر ایک قومیت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ دو ہزار پندرہ کے جشن بہار سے قبل شی جن پھنگ نے اپنی ذاتی جیب سے نئے سال کا سامان خریدا اور لے کر صوبہ سان شی کے لیانگ جیا حے گئے۔ آٹا، چاول، جشن بہار کی آرائشی اشیاء اور پینٹنگز ، وغیرہ وغیرہ۔ ان اشیاء سے شی جن پھنگ کی دیہی لوگوں کے لیے محبت جھلکتی ہے۔لیانگ جیا حے کے بعد شی جن پھنگ شہر یئن آن گئے اور  انہوں نے رات کو ہی غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی خود بخود نہیں آ سکتی ہے ،اس کے لیے محنت درکار ہے۔ تمام سطحوں کی حکومتوں کو عوام کے معیار زندگی کی بہتری کو اولین ترجیح سمجھنا چاہیئے۔ 

اس وقت چین میں ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور انتہائی غربت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔شی جن پھنگ نے ایک موقع پرغربت سے نجات پانے والے افراد سے مخاطب ہو کر کہا  کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرتی ہے۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے کاموں کی ترجیح عوام کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔لاکھوں محنت کش شی جن پھنگ کے دل میں بستے ہیں۔ دو ہزار انیس کے سال نو کے پیغام میں انہوں نے کوریئر سے وابستہ افراد کے لئے چھوٹے بھائی کا لفظ استعمال کیا۔ دو ہزار انیس کے جشن بہار سے قبل وہ ایک کوریئر کمپنی کی برانچ گئے اور ایک کوریئر والے سے یوں گفتگو ہوئی

شی: نیا سال آنے والا ہے۔کیا مصروفیات زیادہ ہیں؟

 کوریئر والا: ٹھیک ہیں۔

شی: کہاں رہتے ہیں؟

 کوریئر والا: دوسری رینگ روڈ کے قریب کرایے پر ایک کمرہ لیا ہے 

شی: وہ دور ہے۔ جشن بہار کے موقع پر آبائی گھر جائیں گے؟

 کوریئر والا: جی، چھٹی سے پہلے آخری روز چلا جائوں گا۔

شی: آپ لوگ بہت محنت کرتے ہیں۔ میں خاص طور پر آپ لوگوں کو دیکھنے آیا ہوں اور آپ کی وساطت سے ملک  بھر میں  کوریئر کے شعبے سے وابستہ تیس لاکھ افراد کے لیے نئے سال کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔امید ہے کہ آپ گھر والوں کے ساتھ  جمع ہوں گے اور جشن بہار مبارک۔