غیر ملکی کاروباری ادارے عمومی طور پر چین کے کاروباری ماحول سے مطمئن ہیں ، کونسل برائے فروغِ بین الاقوامی تجارت

2023/01/17 11:17:42
شیئر:

17 جنوری کو ، چین کی  کونسل برائے فروغِ بین الاقوامی تجارت  نے "2022 کی چوتھی سہ ماہی میں چین کے غیر ملکی کاروباری ماحول پر سروے رپورٹ" جاری کی ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی  کاروباری ادارے عمومی طور پر چین کے کاروباری ماحول سے مطمئن ہیں۔
رپورٹ کے مطابق،  9.78٪ غیر ملکی  کاروباری اداروں نے کہا کہ انہوں نے چوتھی سہ ماہی میں چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے ، 51.59٪ غیر ملکی کاروباری اداروں نے کہا کہ چین میں سرمائے میں اضافے کے لئے فنڈز کا ذریعہ منافع کی دوبارہ سرمایہ کاری ہے ، اور "چین، کاروباری اداروں کا اسٹریٹجک فوکس ہے" اور "مارکیٹ کی توسیع" چین میں سرمایہ کاری میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان یانگ فین نے کہا  کہ "2022 چائنا بزنس انوائرمنٹ ریسرچ رپورٹ" کے مطابق، سروے  میں شامل کاروباری اداروں نے  چین کے کاروباری ماحول کو 4.38 پوائنٹس کی درجہ بندی دی، اور انٹرویو کیے گئے کاروباری اداروں میں سے نوے فیصد سے زیادہ نے چین کے کاروباری ماحول کو "تسلی بخش" یا اس سے بہتر قرار دیا.