چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ اور امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین 18 جنوری کو سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کریں گے،وزارت تجارت

2023/01/17 09:30:36
شیئر:

سولہ تاریخ کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے نائب وزیر اعظم لیو حہ  اور امریکی وزیر خزانہ جنٹ یلین کے درمیان بات چیت کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا  کہ  چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے اچھی بات چیت برقرار رکھی ہے۔ دونوں سربراہان مملکت کے بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور میکرو اکنامک اور مالیاتی پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کے لیے نائب وزیر اعظم لیو حہ  اور امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین 18 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ملاقات کریں گے۔