دو ہزار بائِیس میں چین میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام کاروباری اداروں کے منافع میں آٹھ عشاریہ تین فیصد کا اضافہ

2023/01/17 17:31:34
شیئر:

سترہ جنوری کو چینی ریاستی کونسل کے  انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں سال 2022 میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام  کاروباری اداروں کی ترقی سے آگاہ کیا گیا۔چین کے قومی ملکیتی اثاثوں کے نگراں و انتظامی کمیشن کے متعلقہ اہلکار کے مطابق سال 2022 میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام کاروباری اداروں کی مجموعی آمدنی  39.4 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ، جس میں سال بہ سال آٹھ اعشاریہ تین فیصد  کااضافہ ہوا  اور مجموعی منافع  دو عشاریہ پانچ پانچ ٹریلین یوآن تک پہنچ چکا ہے، جس میں سال بہ سال پانچ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔خالص منافع ایک عشاریہ نو  ٹریلین یوآن تک جا پہنچا ، جس میں پانچ فیصد اضافہ ہوا۔