ورلڈ اکنامک فورم 2023 سالانہ اجلاس کا سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں افتتاح

2023/01/17 09:14:25
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 16تاریخ کو  سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 2023 کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس سال ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کا موضوع "منقسم دنیا میں تعاون کو مضبوط بنانا" ہے۔
کانفرنس میں دنیا بھر کے 130 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 2700 سے زائد رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں تقریبا 50 سربراہان مملکت ، بڑی معیشتوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 کابینہ وزراء، اہم بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما، مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنما اور معروف ماہرین اور اسکالرز شامل ہیں۔
فورم پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: موجودہ توانائی اور خوراک کے بحران کو کیسے حل کیا جائے۔  بڑھتے ہوئے افراط زر اور  قرضوں کی صورت حال سے کیسے نمٹا جائے۔ صنعتی بحران سے کیسے نکلا جائے، موجودہ سماجی کمزوریوں کو کیسے درست کیا جائے۔ موجودہ جغرافیائی سیاسی خطرات سے کیسے نمٹا جائے۔