مارٹن لوتھر کنگ ڈے کے موقع پر امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف کئی مقامات پر یادگاری سرگرمیوں کا انعقاد

2023/01/17 11:08:30
شیئر:

امریکہ میں جنوری کے تیسرے پیر کو  'مارٹن لوتھر کنگ ڈے ' کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن افریقی نژاد امریکی شہری حقوق کی تحریک کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ کی یاد منائی جاتی ہے جنہیں 1968 میں نسل پرستوں نے قتل کر دیا تھا۔
رواں سال سولہ جنوری کو  مارٹن لوتھر کنگ ڈے  کے موقع پر امریکہ بھر میں بہت سے مقامات پر پریڈز، کمیونٹی سروسز اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں تاکہ نسلی امتیاز کی مخالفت  اور امن اور انصاف کا مطالبہ کیا جا سکے۔

طویل عرصے سے امریکی پولیس، تشدد  کی بنیاد پر قانون کا نفاذ جاری رکھے ہوئے ہے، اور بہت سے افریقی نژاد امریکیوں کو سفید فام پولیس افسران کی جانب سے بلا اشتعال تلاشی یا پرتشدد کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔رواں سال مارٹن لوتھر کنگ ڈے  کے موقع پر بہت سے سیاہ فام  امریکیوں کا کہنا ہے کہ نسلی مساوات کا خواب، جس کا مارٹن لوتھر کنگ  نے اپنی "I Have a Dream" تقریر میں ذکر کیا تھا وہ اب بھی محض ایک خواب ہی نظر آتا ہے۔