جاپان فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کا منصوبہ موخر کرے ،پیسیفک آئی لینڈز فورم

2023/01/18 15:20:08
شیئر:

پیسیفک آئی لینڈز فورم نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ فوکوشیما سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کا منصوبہ ملتوی کرے۔ فورم کے سیکرٹری جنرل ہنری پونا نے اٹھارہ تاریخ کو فورم کے اجلاس سے خطاب میں یقین ظاہر کیا کہ  پانی کی سلامتی سے متعلق  تمام فریقوں کی توثیق سے قبل فوکوشیما کے آلودہ پانی کو سمندر میں نہیں خارج کیا جانا چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرالکاہل جزائر کے باشندوں کو ہر روز جوہری تجربات سے سامنے آنے والےطویل منفی اثرات کا سامنا ہے اور ہمیں جوہری آلودگی کی ایک اور مصیبت کی روک تھام کرنی ہوگی۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انیس سو چھیالیس سے انیس سو اٹھاون کے درمیان امریکہ نے جزائر مارشل میں سڑسٹھ مرتبہ جوہری اسلحے کے تجربات کئے۔ انیس سو ستاون سے انیس سو اٹھاون کے درمیان برطانیہ نے کریبٹی میں نو دفعہ جوہری تجربات کئے تھے، جن سے بحرالکاہل جزائر کے ماحول اور مقامی لوگوں کی صحت کو سنگین نقصانات پہنچے ہیں۔  تیرہ جنوری کو  جاپانی حکومت نےاعلان کیا کہ وہ رواں سال موسم بہار اور موسم گرما کے درمیانی عرصے میں فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کے  آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کا آغاز کرےگی۔