2022 میں چین میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں 6.3 فیصد کا اضافہ

2023/01/18 11:08:57
شیئر:

اٹھارہ جنوری کو چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں چین میں غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال 1232.68 بلین یوآن ہو گیا، جو کہ سال بہ سال 6.3 فیصد زیادہ ہے۔
چین میں سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے بڑے ممالک میں جنوبی کوریا، جرمنی اور برطانیہ شامل ہیں، جن کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 64.2%، 52.9%، اور 40.7% اضافہ ہوا۔ یورپی یونین، "بیلٹ اینڈ روڈ"سے وابستہ ممالک اور چین میں آسیان کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 92.2%، 17.2% اور 8.2% کا اضافہ ہوا۔