پہاڑوں میں مقدس گیت

2023/01/18 10:51:24
شیئر:

فروری 2022 میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے اسٹیج پر 44 پہاڑی بچوں نے شاندار انداز میں اپنی سادہ گائیکی سے دنیا کو حیران کر دیا۔ ان بچوں کی محترم استاد ڈینگ شیاؤ لان تھی جنہوں نے انہیں عالمی اسٹیج پر  پہنچایا۔

مالان گاؤں شمالی چین میں صوبہ حے بی کے پہاڑوں میں واقع ہے، جہاں ڈینگ شیاؤ لان نے اپنا بچپن گزارا۔ 2004 میں ریٹائرمنٹ کے بعد، ڈینگ شیاؤ لان مالان گاؤں واپس آئی اور دیکھا کہ یہاں تعلیمی سہولیات بہت کم ہیں، اور کچھ بچےتو  ایک گانا بھی نہیں گا سکتے۔ لہذا، وہ مالان گاؤں میں آباد ہو گئی اور یہاں کے بچوں کو 18 سال تک موسیقی کی تعلیم دی۔2022 میں، وہ 44 پہاڑی بچوں کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے اسٹیج پر لے گئی اور سب کو حیران کر دیا۔ لیکن بیجنگ سرمائی اولمپکس کے صرف ایک ماہ بعد ہی 79 سالہ ڈینگ شیاؤ لان اچانک بیماری کا شکار ہو گئی اور اپنے پیارے بچوں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئی۔

آج، مالان گاؤں سے آتی ہوئی گانے کی آوازیں ہر طرف خوبصورت رنگ بکھیرتی ہیں، اور بچوں میں موسیقی کے ذریعے بوئے گئے خوابوں کے بیج اب حقیقت بن چکے ہیں۔