شی جن پھنگ کی ہوانگ منگ کو جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارک باد

2023/01/18 18:53:32
شیئر:

چین کے مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے جنرل کے عہدے پر ترقی کی تقریب اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چینی مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی  جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سہ پہر چار بجے قومی ترانے  سے ہوا۔  مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین چیانگ یوئو شیا نے چیئرمین شی جن پھنگ کا جنرل کے عہدے پر ترقی کا دستخط شدہ فرمان پڑھ کر سنایا۔ مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین حہ وے دونگ نے تقریب کی صدارت کی۔

شی جن پھنگ نے  سینٹرل تھیٹر کے کمانڈر ہوانگ منگ کو جنرل کے عہدے پر ترقی کی سند جاری کی اور انہیں مبارک باد دی۔ ہوانگ منگ نے شی جن پھنگ اور تقریب میں شریک دوسرے فوجی افسروں کو سلوٹ پیش کیا۔