چین میں اے آئی کی ترقی میں تیزی

2023/01/18 17:29:08
شیئر:

دو ہزار بائیس میں چین میں ہائی ٹیک صنعت  پر سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا جو دو ہزار اکیس کے مقابلے میں اٹھارہ اعشاریہ نو فیصد زائد رہا۔یہ چین میں سرمایہ کاری میں اوسط اضافے کی رفتار سے بھی نمایاں طور پر بہتر ہے۔ ہائی ٹیک صنعت میں سے ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی اے آئی کی صنعت کو خاصی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ بعض شعبوں میں تکنیکی تخلیقات کی صلاحیت بھی دنیا میں سر فہرست رہی۔