چین مخالف گروپ کی جانب سے سنکیانگ کے حوالے سے مضحکہ خیز جھوٹی افواہ

2023/01/18 11:02:39
شیئر:

جنوری کے اوائل میں، خود کو سنکیانگ ویکٹم ڈیٹا بیس کہلانے والے ایک چین مخالف گروپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ اس نے اپنی نام نہاد "احتسابی فہرست" میں 2،000 ارومچی پولیس اہلکاروں کو  شامل کیا ہے۔ فہرست کے ساتھ کچھ تصاویر بھی لگائی گئی ہیں،تاہم لوگوں نے دریافت کیا کہ اس میں ہانگ کانگ کے فلم اسٹارز  چو یون فیٹ اور  اینڈی لاؤ  کی تصاویر بھی شامل ہیں، جس پر اس نام نہاد  فہرست کا وسیع پیمانے پر مذاق اڑایا گیا۔

سی جی ٹی این کے نامہ نگار نے ان گھٹیا طریقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےاپنی ایک پوسٹ میں مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ : "اگر چو یون فیٹ اور اینڈی لاؤ کو ارومچی پولیس کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تو  جیکی چین کیا سوچیں گے؟"

 بین الاقوامی مین اسٹریم میڈیا نے بھی اس رپورٹ پر توجہ دی اور یہ خیال ظاہر کیا کہ مشہور فلم اسٹارز کی تصاویر کے غلط استعمال نے سنکیانگ ویکٹم ڈیٹا بیس کے اعداد و شمار کی صداقت کے بارے میں مزید شکوک و شبہات کو جنم دے دیا ہے۔

سنکیانگ ویکٹم ڈیٹا بیس چین مخالف تنظیموں میں سے ایک ہے، جسے امریکہ کی  نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کی مالی اعانت حاصل ہے۔ تنظیم کی جانب سے پہلے جاری کیے گئے "سنکیانگ کے 380 حراستی مراکز کے نقشے" میں کم از کم 343  میں سرکاری دفاتر، اسکولز اور ہسپتالوں کے پتے درج کئے گئے تھے۔ تنظیم کی طرف سے بار بار جاری کی جانے والی "متاثرین کی گواہی" بھی جھوٹ اور  خامیوں سے بھری ہوئی ہے۔ ثابت ہوتا ہے کہ تنظیم حقائق اور سچائی کی بالکل پرواہ نہیں کرتی ، اور نہ ہی اسے سنکیانگ کی حقیقی صورتحال کی پرواہ ہے ، بلکہ یہ صرف ایک مشین ہے جو چین کو بدنام کرکے  پیسے کمانے کی کوشش کر رہی ہے۔