چین کی جانب سے رواں سال 70 خلائی لانچنگ کا ہدف

2023/01/18 17:45:07
شیئر:

چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے اٹھارہ تاریخ کو "چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سرگرمیوں (2022)" کی بلیو بک جاری کی۔بلیو بک کے مطابق دو ہزار تیئیس میں چین ستر خلائی لانچنگ کرےگا، جن میں دو سو سے زیادہ سیٹلائٹس، ایک مال بردار خلائی جہاز، دو انسان بردار خلائی جہاز بھی شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ، چاند اور دوسرے سیاروں کی تحقیق سے متعلق پروجیکٹ، چھانگ عہ۔ 7 اور تھیان ون۔ 2 سمیت نئے ماڈل کے خلائی جہازوں پر تحقیق بھی کی جائےگی اور لانگ مارچ۔6 سی راکٹ کی پہلی پرواز بھی کی جائےگی۔