بین الاقوامی شخصیات رواں سال چین کی معاشی کارکردگی کے بارے میں پرامید

2023/01/18 10:57:34
شیئر:

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2023 کے سالانہ اجلاس میں شرکاء نے رواں سال چین کی معاشی کارکردگی کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور کہا کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرے گا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیریمی جرگنز نے سی ایم جی  کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اور باقی دنیا کے درمیان تجارت اب بھی بہت مضبوط ہے ، لہذا دنیا بھر کے ممالک چین کی وبائی روک تھام کی پالیسی کی ایڈجسٹمنٹ کے مثبت اثرات کے لئے بھرپور توقعات رکھتے ہیں ، جس سے عالمی سپلائی چین کے تناؤ اور دیگر مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون رڈ  نے توقع ظاہر کی کہ چین کی معیشت 2023 تک ٹھوس نمو حاصل کر لے گی جو چین کے لیے اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی عالمی معاشی ترقی کو چیلنجز کا سامنا ہے، یورپ کو کساد بازاری کا سامنا ہے، امریکی معیشت بھی مشکلات کا شکار ہے، اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں بھی جدوجہد کر رہی ہیں۔ اگر چین کی معیشت 2023 میں ٹھوس نمو حاصل کر لیتی ہے تو یہ درحقیقت اس سال عالمی اقتصادی نمو کو سہارا دے گی۔