چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر میں جامع کامیابی

2023/01/18 17:31:34
شیئر:

بنی نوع انسان کی خلائی تحقیق کی جستجو میں خلائی اسٹیشن ایک اہم اڈا ہے۔نصف صدی سے زائد عرصے کی کوششوں سے خلائی اسٹیشن کے حوالے سے خلائی سائنسی ریسرچ، ٹیکنالوجی کے تجربات، سائنسی تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی، جس سے نہ صرف بنی نوع انسان کی تہذیبی ترقی کو فروغ ملا ہے بلکہ اسے کسی بھی ملک کی مجموعی قومی طاقت کا ایک اہم پہلو بھی سمجھا جاتا ہے۔دو ہزار بائیس میں چین نے تھیان گون خلائی اسٹیشن کی جامع تعمیر مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے زبردست کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔