چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی عام شہریوں سے ورچوئل ملاقات

2023/01/18 20:00:41
شیئر:

چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  ایک ورچوئل ملاقات میں بنیادی سطح کے عہدے داروں اور عام شہریوں کو جشن بہار کی  مبارک باد دی۔انہوں نے مختلف قومتیوں کے عوام  کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

چین کے جنوبی صوبہ سی چھوان کے شی چھی گاوں کو  سال  دوہزار آٹھ میں شدید زلزلے کا  سامنا رہا۔ شی جن پھنگ نے گاوں کے باشندوں سے ورچوئل ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہد میں دیہی احیا کو عمل میں لانے کے لیے مخصوص زرعی مصنوعات اور دیہی سیاحت پر زور دیا جائے۔

انہوں نے شمال مشرقی صوبہ حہ لونگ جیانگ کے ہسپتال میں طبی عملے ، جنوبی صوبہ فو جیان میں سماجی فلاح و بہبود سے وابستہ ادارے کے کارکنوں  اور ریل وے  آپریشن میں مصروف عملے، تاریم تیل کی فیلڈ کے عملے سے بھی ورچوئل بات چیت کی۔ اور بیجنگ کی ایک سبزی منڈی میں کام کرنے والے کارکنوں اور عام شہریوں کو بھی جشن بہار کی مبارک باد دی۔