کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے موجودہ رہنماوں کی جانب سے پارٹی کے سابق رہنماوں کے لئے جشن بہار کی نیک خواہشات

2023/01/19 17:00:14
شیئر:


چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد سے قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ سمیت دیگر  رہنماوں نے ٹیلی فونک رابطے سمیت دیگر طریقوں سے حو جن تھائو، چو رونگ چی، لی روئی ہوائن، وو بان گو، ون جیا بائو سمیت پارٹی کے  سابق رہنماوں کے لئے جشن بہار کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق رہنماوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کو زبردست سراہا کہ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی  قیادت میں گزشتہ پانچ سالوں میں پارٹی اور ملک نے تاریخی کامیابیاں اور ترقی حاصل کی ہے اور تاریخی اصلاحات ہوئی ہیں۔اس دوران  جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔سابق رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی، فوج اور پوی قوم شی جن پھنگ  کی قیادت اور پارٹی کی رہنمائی میں مزید پختہ عزم کے ساتھ  نہ صرف ایک جدید چین کی تعمیر بلکہ چین قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کےلئے مشترکہ کوشش کریں گی۔