سی جی ٹی این کی طرف سے "آگاہی فورم " سیریز کا انعقاد

2023/01/19 10:29:15
شیئر:

حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے دنیا بھر کے 10 سے زائد میڈیا کے ساتھ مل کر دو  آگاہی میڈیا فورمز کا انعقاد کیا، " وبا کے خلاف عالمی جنگ میں میڈیا کی ذمہ داری اور طاقت" اور "معاشی بحالی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں"۔ فورمز میں پاکستان، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، فلپائن، کمبوڈیا، کینیا، نائجیریا اور دیگر ممالک اور خطوں کے مین اسٹریم میڈیا کے صحافیوں، معروف ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔ مہمانوں کا خیال تھا کہ 1.4 ارب کی آبادی والے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے گزشتہ تین سالوں میں انسدادِ وبا  کے عمل میں لوگوں کی زندگیوں کا بہترین تحفظ کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسداد وبا کے  اقدامات کی مؤثر حمایت کی ہے۔ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات میں چین کی ایڈجسٹمنٹ دنیا بھر میں مختلف صنعتوں کی ترقی کو فروغ دینے اور معاشی بحالی کے لئے مضبوط تحریک فراہم کرنے کے لئے سازگار ہے۔

پاکستان کی انڈیپینڈنٹ پریس ایجنسی میں چین کے سینیئر نیوز ایڈیٹر محمد ضمیر اسادی کا ماننا ہے کہ چین پر تنقید کرنا بعض مغربی ممالک کے تھنک ٹینکس اور میڈیا کی عادت بن چکی ہے جو چین کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے۔ وبا کے ابتدائی دنوں میں جب امریکہ اور یورپ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ویکسین اور طبی تجربے کا اشتراک کرنے سے ہچکچا رہے تھے ، تو چین نے یہ قدم اٹھایا اور بین الاقوامی انسداد وبا تعاون کی قیادت کی۔  چین اس حوالے سے تعریف کا مستحق ہے۔ 

ایسوسی ایٹڈ پریس ایجنسی آف پاکستان کے چائنا افیئرز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، اس سے پاکستان کے  انفراسٹرکچر  اور زرعی شعبے میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں توانائی کے بحران میں کمی آئی ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کی وبائی پالیسی کی ایڈجسٹمنٹ سے سی پیک مستقبل میں پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی کے لیے مزید عملی فوائد لائے گا۔

فورم میں شریک لندن ڈپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ بزنس پالیسی کے سابق ڈائریکٹر جان راس کا کہنا تھا کہ چین عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ 2023 میں یورپی معیشت اور امریکی معیشت کی ترقی بہت سست رہے گی، لہٰذا چین ایک بار پھر عالمی معیشت کو  بحال کرنے کے لئے اہم قوت بن جائے گا۔