پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی طرف سے سی پیک کی پذیرائی

2023/01/19 09:51:16
شیئر:

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے 17 تاریخ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعریف کی جس سے پاکستان میں ترقی کے زبردست مواقع پیدا ہوئے اور پاکستانی عوام میں خوشحالی اور امن آیا۔
پرویز اشرف نے اسی دن دارالحکومت اسلام آباد میں ایسوسی ایشن آف چائنیز انٹرپرائزز کی "2022 پائیدار ترقیاتی رپورٹ" کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ رپورٹ ایسوسی ایشن اور قومی اسمبلی کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق قومی پارلیمانی ٹاسک گروپ کے سیکرٹریٹ نے مشترکہ طور پر شائع کی ہے۔
پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے لئے ایک بڑے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر عوام کی خواہشات اور معاشی ضروریات کے عین مطابق ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں، کاروباری اداروں اور معاشرے کے تمام شعبوں کی مشترکہ کاوشوں سے راہداری کے تعاون نے بہترین نتائج حاصل کیے ہیں،  پاکستان کی قومی تعمیر اور علاقائی رابطے اور پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کی گہرائی سے ترقی اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا پاکستان کی پائیدار ترقی اور پائیدار معاشی مفادات سے گہرا تعلق ہے۔ پاکستان اور چین کے معماروں نے مختلف مشکلات پر قابو پانے اور پاک چین دوستی کا ایک نیا اور متحرک باب لکھنے کے لئے ہاتھ ملایا ہے۔ یہ راہداری یقینی طور پر پاکستان اور "بیلٹ اینڈ روڈ "سے وابسطہ ممالک کی ترقی کے لئے بڑے مواقع فراہم کرے گی اور علاقائی خوشحالی میں کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی، سی پیک کی ہموار پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔