سبز صنعت چین کی معاشی ترقی کی نئی قوت محرکہ

2023/01/19 16:32:53
شیئر:

چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے نائب سربراہ چائو چن شن نے کہا ہے کہ سبز صنعتوں کی ترقی ، چین کی طرز ترقی میں تبدیلی کا اہم طریقہ ہے اور چین کے متعلقہ محکموں نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے انیس تاریخ کو چینی ریاستی کونسل کی دفتر اطلاعات کی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں چین کی مرکزی حکومت نے ماحول سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر ایک کھرب یوان کا سرمایہ لگایا ہے جبکہ چین کے تیرہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران مرکزی حکومت نے حیاتیاتی تحفظ کے لئے نہ صرف دو کھرب یوان کے معاوضہ جاتی فنڈز کا انتظام کیا ہے بلکہ محصولات کی پچاس سے زائد ترجیحی پالیسیاں مرتب کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سبز صنعت ، معاشی ترقی کے لئے نئی قوت محرکہ بن چکی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق حالیہ برسوں میں چین میں توانائی کی بچت اور تحفظ ماحول کی صنعت  نے سالانہ دس فیصد کی شرح ترقی برقرار رکھی ہے۔ صاف توانائی کی حامل مصنوعات کی تیاری کا پیمانہ بھی دنیا میں سرفہرست ہے۔