اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا چین کے نئے سال کے موقع پر پیغام

2023/01/19 10:02:33
شیئر:

 18 جنوری کو اقوام متحدہ کے  سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  چینی نئے سال کا تہنیتی پیغام جاری کیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ چین میں خرگوش کے سال کا آغاز ہو رہا ہے، انہیں اس موقع پر دلی مبارکباد بھیجنے میں خوشی ہو رہی ہے۔ خرگوش قوتِ جان اور محتاط رہنے کی علامت ہے، ایسی خصوصیات جن کی انسانوں کو مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کرتے وقت ضرورت ہوتی ہے۔
انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور بین الاقوامی تعاون کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ 
انہوں نے آخر میں کہا کہ امید اور ایک نئی شروعات کے ساتھ ، وہ نئے سال میں سب کی اچھی صحت اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔