امریکہ ڈبلیو ٹی او کے قواعد و ضوابط اور ذمہ داریوں پر سختی سے عمل درآمد کرے ،چینی وزارت خارجہ

2023/01/19 17:04:06
شیئر:

 

ابھی حال ہی میں امریکہ اور یورپ کے درمیان "افراط زر میں کمی کے ایکٹ" پر مشاورت کا آغاز ہوا ہے۔ یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈومبروسکی کے خیال میں عالمی چیلنجوں کے تناظر میں ، امریکہ اپنی ترقی میں امتیازی سبسڈی یا ٹیکس کریڈٹ پر عمل پیرا ہے جو  مسائل کا سبب ہے. 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے انیس تاریخ کو اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ چیز چین کے مشاہدے میں ہے کہ امریکی بل کی امتیازی تحفظ پسند شقوں کو اتحادیوں سمیت کئی فریقوں کی جانب سے مخالفت اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں، امریکہ نے عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کو شدید طور پر متاثر کیا ہے، عالمی اقتصادی تقسیم کے خطرے کو بڑھا دیا ہے، اور عالمی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے خطرناک عنصر بن چکا ہے.ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندی نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ مارکیٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او کے قواعد و ضوابط اور ذمہ داریوں پر سختی سے عمل درآمد کرے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے اختیار اور افادیت کا تحفظ  کرے۔