جاپان جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا منصوبہ ترک کرے، چینی وزارت خارجہ

2023/01/19 17:02:37
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے انیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں جاپانی حکومت کی جانب سے سمندر میں فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کے آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمندری ماحول بین الاقوامی برادری کے مفادات سے تعلق رکھتا ہے۔ جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا تعلق محض جاپان سے  نہیں ہے۔ جاپانی حکومت کی جانب سے  ملکی اور عالمی مخالفت اور خدشات کے باوجود سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے زبردستی اخراج کا جو منصوبہ پیش کیا گیا ہے، وہ خود غرضانہ عمل ہے اور اسے تمام حلقوں کی جانب سے عدم اطمینان اور تنقید کا سامنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ جاپانی عوام اور عالمی برادری کے معقول خدشات کا احترام کرے اور سائنسی، کھلے او ر شفاف طریقے سے جوہری آلودہ پانی سے نمٹے اور سمندر میں آلودہ پانی کے اخراج کا غیرذمہ دارانہ منصوبہ ترک کرے۔