روس- چین تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں، روسی وزیر خارجہ

2023/01/19 09:55:08
شیئر:

18 جنوری کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں 2022 میں روس کے سفارتی امور کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی۔
چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور چین کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں اور یہ دو طرفہ تعلقات مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نمونہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس- چین تعلقات عملی اور قابل اعتماد ہیں، جو باہمی احترام اور مفادات کے توازن پر مبنی ہیں۔ روس- چین تعلقات بین الاقوامی تعلقات کی ترقی کا نمونہ ہیں۔دونوں ممالک "اقوام متحدہ کے چارٹر "کی بنیاد پر تعاون کرتے ہیں۔