ماضی کو الوداع، مستقبل کے لئے پرامید

2023/01/19 16:41:30
شیئر:

چینی نیا سال آ رہا ہے اور چینیوں کی نظر میں، نئے سال کا آغاز یکم جنوری کو نہیں ہوتا، بلکہ جشن  بہار کے  ساتھ ہوتا ہے. چین میں یہ  بہار کا تہوار کہلاتا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس دن سے پچھلے چاروں موسم ماضی کا حصہ ہو چکے ہیں، اور نئے چار موسموں کی  گردش  دوبارہ  شروع ہو گئی ہے۔ جشن  بہار لوگوں کو بتاتا ہے کہ ماضی اچھا ہے یا برا، الجھنے کی کوشش نہ کریں، اور امید  کے ساتھ  اگلے راستے پر قدم رکھیں، خوشحالی آگے کسی جگہ پر  آپ کا انتظار کر رہی ہے.

گزشتہ تین سالوں میں چین اور دنیا بہت سے تجربات سے گزری ہے۔ وبا کے تین سالوں میں، دباو کی  شکار معیشت اور ہنگامہ خیز دنیا نے لوگوں کو زندگی کی ناپائیداری کو مزید گہرائی سے سمجھنے پر مجبور کیا ہے، اور ہمیں مزید پختہ یقین دلایا ہے کہ اعتماد اور خواب ہمیشہ انسانوں کے لئے مشکلات کا سامنا کرنےمیں سب سے طاقتور ہتھیار رہے ہیں.

گزشتہ سال کے آخر میں چین نے اپنی وبائی امراض کی روک تھام کی پالیسی کو صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کیا ،جسے بین الاقوامی برادری نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا اور  یہ خیال ظاہر کیا گیا  ہے کہ عالمی معاشی بحالی کے محرک اور ترقی کے "انجن" کے طور پر، چین کی معاشی اور سماجی قوت کو مزید  بیدار   کیا جائے گا، جس سے دنیا کے تمام ممالک کو ترقی کے  زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔ برطانوی ماہر اقتصادیات اور لندن میں اکنامک اینڈ بزنس پالیسی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جان راس نے میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ  چاہے لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ہو  یا معیشت کی ترقی ، چین نے یورپ اور امریکہ کے مقابلے میں وبا کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جسے ایک 'معجزہ' کہا جا سکتا ہے۔

جی ہاں، چین فخر کے ساتھ   ماضی کو الوداع کہہ سکتا ہے اور اعتماد کے ساتھ مستقبل کو گلے لگا سکتا ہے۔ گزشتہ سال لوگوں نے چین کی معیشت کی لچک اور "چینی عناصر" سے چینی ثقافت کی کشش اور تاثیر  دیکھی ہے۔ اس کا ایک عملی اظہار قطر  فٹ بال ورلڈ کپ میں ہر جگہ چینی مصنوعات کی صورت میں دیکھا گیا۔ لوگوں نے  چینی خلائی اسٹیشن میں چینی خلابازوں کے دو گروپوں کی  "خلائی ملاقات" میں چین کی بڑھتی ہوئی سائنسی اور تکنیکی طاقت  دیکھی۔لوگوں نے  چائنا-لاؤس ریلوے، جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے، "بیلٹ اینڈ روڈ" ، اور دنیا بھر میں چینی ہائی اسپیڈ ریلوے، چائنا روڈ اینڈ برج نیٹ ورک، چائنیز  پورٹس اور ایئرپورٹس کی صورت میں ، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے لئے چین کی انتھک کوششوں کا عملی معیار دیکھا ہے۔اس کے علاوہ  چین کی جانب سے 153 ممالک اور 15 بین الاقوامی تنظیموں کو فراہم کیے جانے والے انسداد وبا کی  اشیاء  کی بڑی مقدار اور 120 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو فراہم کی جانے والی ویکسین کی 2.2 ارب خوراکوں سے لوگوں نے  ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر چین کی ذمہ داری اور ہمدردی سے بھرے جذبات کو محسوس کیا ہے۔ جیسا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے 2021 کے نئے سال کے پیغام میں کہا تھا، "ذمہ داری کا راستہ تنہا  نہیں ہے، دنیا ایک خاندان ہے۔ ایک سال کے نشیب و فراز کے بعد، ہمیں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی اہمیت کے بارے میں پہلے سے کہیں زیادہ گہری تفہیم ہو گئی ہے۔ "

جشن  بہار چینی خاندانوں کے دوبارہ ملنے کا وقت ہے، اور ان ایام کے دوران، اپنے گھر والوں کے لئے سامان لے جانے والے مسافروں کو پورے چین میں ٹرین اسٹیشنوں، مسافر ٹرمینلز اور ہوائی اڈوں پر دیکھا جا سکتا ہے، اور وہ اپنے گھر کے سفر کے منتظر دکھائی دیتے ہیں. گھر جاتے ہوئے لوگوں کا منظر  ہمیشہ دل کو چھو لینے والا ہوتا ہے، ان کے چہروں پر خوشی اور آنکھوں میں اپنے پیاروں کو دیکھنے کی چمک ہوتی ہیں، یہ جذبات ہمیشہ لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔

 2016 میں بی بی سی نے ایک انتہائی متاثرکن دستاویزی فلم  "چینی نیا سال: زمین پر سب سے بڑا جشن"  فلمائی، جس میں دو رپورٹرز اور میزبانوں نے پورے چین کا سفر کیا، اسپرنگ فیسٹیول کی لوک روایت کا تجربہ  کیا، پرہجوم اسپرنگ فیسٹیول کی ریکارڈنگ کی، اور  موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد  کی گھر واپسی کے سفر کو  ریکارڈ کیا جو ٹرین کے ٹکٹ نہیں خرید سکتے تھے اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر  ہزاروں کلومیٹر سفر کرکے گھر واپس جا رہے تھے، تاکہ جشن بہار کے موقعے پر خاندان والوں کے ساتھ  وقت گزار سکیں۔ بہت سے چینیوں نے روتے ہوئے  اس فلم کو دیکھا، اور اس میں بہت سےمناظر نےان گنت چینی دلوں کے نرم ترین گوشوں کو چھو لیا، اور فلم میں سب سے زیادہ رلا دینے والی چیز  چینی لوگوں کے دلوں میں اپنے خاندان سے   دوبارہ ملنے کے جذبات تھے: جہاں خاندان ہے، وہیں زندگی ہے، وہیں  محبت اور سکون  ہے، یہی جشن بہار کا اصل مطلب ہے۔

ماضی کو  الوداع کہیے،  2022 غموں اور خوشیوں سے ملا جلا سال تھا! اب جشن بہار  آ گیا ہے۔دعا ہے کہ  آپ بھی اپنے  گھر پہنچ گئے ہونگے اور  اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھے خوشیاں منا رہے ہونگے۔مستقبل  کی خوشحالی کے لئے نیک تمنائیں۔