لیو حہ اور امریکی وزیر خزانہ ییلن کی ملاقات

2023/01/19 10:23:30
شیئر:

18 جنوری کی صبح  چین کے نائب وزیر اعظم اور چین- امریکہ جامع اقتصادی مکالمے کے چینی رہنما لیو حہ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ییلن کے ساتھ  ایک طویل ملاقات کی۔
بالی میں ہونے والی چین-امریکہ کے صدور کی ملاقات کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں فریقین نے عالمی اور دونوں ممالک کی معاشی اور مالیاتی صورتحال اور مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں پیشہ ورانہ، تفصیلی ،واضح اور عملی تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات تعمیری نوعیت کی تھی۔
فریقین کا خیال ہے کہ عالمی معیشت کی بحالی ایک نازک مرحلے میں ہے۔ فریقین کے درمیان میکرو پالیسی بات چیت اور رابطہ کاری کو مضبوط بنانا اور اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنا  چین، امریکہ اور پوری دنیا کو فائدہ دے گا۔ فریقین نے میکرو اکنامک اور مالیاتی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، پائیدار مالی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اقوام متحدہ، G20 اور APEC جیسے دوطرفہ اور کثیر جہتی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے سبز اور کم کاربن پر مبنی ترقی اور ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی بہتری کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔