چائنا میڈیا گروپ نے بیس جنوری کو دو ہزار تیئس کے جشن بہار کے لئے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے پروگراموں کی فہرست جاری کی۔چائنا میڈیا گروپ کا اسپرنگ فیسٹیول گالا دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فنی شو سمجھا جاتا ہے۔ دو ہزار تیئس کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں گیت، رقص، چینی روایتی اوپیرا، ٹاک شو، ڈرامہ، مارشل آرٹس، ایکروبیٹک اور بچوں کے لئے مختلف اقسام کے پروگرام شامل ہوں گے، جو نئے عہد میں چین کی ترقی اور معیار زندگی میں مسلسل بہتری کے موضوعات کی عکاسی کریں گے۔
ٹائیگر کا سال گزرنے کے بعد چین خرگوش کے سال کا خیر مقدم کر رہا ہے اور اسپرنگ فیسٹیول گالا بھی خوشی و مسرت کو اجاگر کرےگا۔ بیجنگ وقت کے مطابق اکیس جنوری کی شام آٹھ بجے آپ دنیا کا سب سے بڑا فنی شو چائنا میڈیا گروپ کے مختلف پلیٹ فارمز پر دیکھ سکتے ہیں۔اور ہم ایک ساتھ مل کر نئے چینی سال کا استقبال کریں گے۔