رواں سال چین کی معیشت مضبوط ہوگی، نائب صدر عالمی بینک

2023/01/20 10:03:43
شیئر:

18 تاریخ کو عالمی بینک کے آپریشنز کے ایگزیکٹو نائب صدر ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں چینی  نامہ نگاروں کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین امریکہ مذاکرات اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے لئے جگہ تلاش کرنا ترقی پذیر ممالک کے لئے "بہت اچھی خبر" ہے۔انہوں نے چین کی جانب سے وبائی امراض کی روک تھام کے اقدامات کو ایڈجسٹ کرنے پر مثبت تبصرہ کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس سے عالمی معیشت کی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ ملے گا۔

ٹراٹسن برگ نے مزید کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان طویل مدتی مکالمہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے اہم ہے۔ چین اور امریکہ کئی شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، جو ترقی پذیر ممالک کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ جیسا کہ چین اپنی وبا کی روک تھام کی پالیسیوں کو ایڈجسٹ کر رہا ہے ، چین کی معیشت اس سال مضبوط ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین میں مضبوط ترقی کی واپسی سے دنیا بھر میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔