2022 میں غربت سے نکالےگئے افراد کی فی کس آمدنی 14,342 یوآن تک پہنچی،قومی بیورو برائے دیہی احیا

2023/01/20 10:31:43
شیئر:

چین کے قومی بیورو برائے دیہی احیا نے 19 تاریخ کو ایک رپورٹ  جاری کی جس میں بتایا گیا  کہ 2022 میں غربت سے نکالے گئے لوگوں کی فی کس آمدنی 14،342 یوآن تک پہنچ گئی  ، اور آمدنی میں اضافے کی یہ شرح کسانوں کی اوسط شرح سے زیادہ ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال تمام جماعتوں کی مشترکہ کاوشوں سے غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو مزید استحکام اور وسعت دی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر غربت کی طرف واپسی کی روک تھام کی گئی ۔اس سلسلے میں  غربت کی واپسی کو روکنے کے لئے نگرانی اور معاونت کے میکانزم نے ایک موثر کردار ادا کیا ہے۔
روزگار کے حوالے سے غربت سے نکالے گئے لوگوں کے لئے ،اپنے آبائی  یا دوسرے علاقوں میں ملازمت کرنے کے لئے  مختلف اقدامات اختیار کئے گئے جس کے نتیجے میں ان لوگوں کے لئے  32.78 ملین روزگار کے مواقع  میسر کیے گئے۔ 2022 میں ، مرکزی ، صوبائی ، میونسپل اور کاؤنٹی سطح پر دیہی احیا کو فروغ دینے کے لئے سبسڈی فنڈز کی مجموعی رقم 370 بلین یوآن سے تجاور کر گئی۔