امریکہ انسداد منشیات کے حوالے سے چین کی کاوشوں کو بدنام کرنا بند کرے، چینی وزارت خارجہ

2023/01/20 17:36:45
شیئر:

 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے بیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں انسداد منشیات کے بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کنونشن کے تحت منشیات کی روک تھام کے بین الاقوامی تعاون میں پیش پیش رہا ہے اور چین دنیا میں پہلا ملک ہے جس نے باضابطہ طور پر  فینٹانل جیسے مادوں پر مکمل کنڑول پایا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مئی دو ہزار بیس میں امریکہ نے چین کی وزارت تحفظ عامہ کے تحت شواہد کے شناختی مرکز اور منشیات کی قومی تحقیقی لیبارٹری سمیت اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا ، جس کی وجہ سے چین کی انسداد منشیات کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ وانگ ون بین نے کہا کہ امریکہ ایک جانب دوسرے ملک کو نقصان پہنچاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ دوسرے ملک سے تعاون کا تقاضا بھی کرتا ہے۔ چین کو بدنام کرنا امریکہ میں فینٹانل کے بحران کا حل نہیں ہے۔ ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کو بدنام کرنے کی کوششیں بند کرے اور ذمہ دارانہ رویے سے اپنے ہاں فینٹانل کے غلط استعمال کا بحران حل کرے۔