چھن گانگ کی ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان اور ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سیدوف سے ٹیلی فونک بات چیت

2023/01/20 10:27:21
شیئر:

19 جنوری کو چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے  ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان اور ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سیدوف کے ساتھ  الگ الگ ٹیلیفونک بات چیت کی۔
خارجہ عبداللہیان کے ساتھ بات چیت کے دوران  چھن گانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ چین- ایران تعلقات کو ایک اسٹریٹجک بلندی اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے،دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینے اور چین-ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
چھن گانگ نے ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سیدوف سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں چین -ازبکستان تعلقات کی ترقی تیزی سے آگے بڑھی ہے۔ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور مزید نتائج حاصل کرنے کے لیے چین-ازبکستان ہمہ جہت باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جائے۔