چین کی سنگین چیلنجز کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کی اپیل

2023/01/20 15:22:33
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بین نے اقوام متحدہ کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سنگین چیلنجز  سے نمٹنے میں ترقی پزیر ممالک کی مدد کریں۔ انیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقتصادی و سماجی کونسل کی جانب سے ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ چینی نمائندے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقتصادی و سماجی کونسل کو ترقی پذیر ممالک کی آرا سنتے ہوئے اپنی کوششوں کو ترقی پذیر ملکوں میں غربت کے خاتمے، اناج اور توانائی کی سلامتی، ترقیاتی فنڈز، صحت عامہ، بنیادی ڈھانچے اور باہمی تبادلوں پر مرکوز کرنا چاہیئے اور متعلقہ حمایت اور سازگار بین الاقوامی ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

ڈائی بین نے کہا کہ نئے سال میں چین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے عالمی ترقی و تعاون میں اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کا تحفظ جاری رکھےگا اور جنرل اسمبلی اور اقتصادی و سماجی کونسل کے تمام ایجنڈوں میں شامل ہوگا۔