جشن بہار کی آمد پر شی جن پھنگ کا چینی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

2023/01/20 16:43:14
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کی تمام قومیتوں کے عوام، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے،مکائو خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینیوں کے لیے جشن بہار کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چینی وزیر اعظم  لی کھہ چھانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ اس تقریب کی صدارت کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار بائیس میں حاصل شدہ کامیابیاں پارٹی اور پوری قوم کی مشترکہ جدو جہد اور محنت کا نتیجہ ہیں۔جب تک پارٹی اور عوام ایک ساتھ متحد  رہیں گے تب تک کوئی بھی مشکلات ہمارے قدموں کونہیں روک سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار تیئس میں چیلنجز کے ساتھ ساتھ امیدیں بھی موجود ہوں گی۔ہمیں استحکام کے ساتھ ترقی کرنی ہوگی اور انسداد وبا اور معاشی ترقی نیز ترقی اور سلامتی کو متوازن بنانے میں مزید بہتر اقدامات اپنانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شاندار کارنامے ٹھوس محنت سے حاصل کئے گئے ہیں اور آئندہ بھی ہم محنت سے ایک مزید روشن مستقبل تشکیل دیں گے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، قومی نگراں کمیشن ، سپریم عوامی عدالت، سپریم عوامی پروکیوریٹ، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، مرکزی فوجی کمیشن کے موجودہ اور سابق رہنمائوں ، تمام سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیرجماعتی شخصیات، نامور اسکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔