جشن بہار کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ویڈیو لنک کے ذریعے لوگوں سے ملاقات اور تہنیتی پیغام پر پرجوش ردعمل

2023/01/20 10:44:10
شیئر:

جشن بہار کے موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی  اور ملک بھر کے تمام نسلی گروہوں کے افراد کو جشن بہار  کی مبارکباد پیش کی۔ صدر شی  کے پیار بھرے بیانات اور نئے سال کی مبارکباد نے مختلف مقامات پر  عوام کو گرمجوشی اور گہری حوصلہ افزائی کا احساس دلایا۔ سب نے کہا کہ ہمیں اپنے اعتماد اور پرجوش جذبے کو مضبوط کرنا ہوگا، مل کر کام کرنا ہوگا، سخت محنت کرنی ہوگی، اور نئے سال میں زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنی ہوں گی۔