عام جاپانی شہریوں کا سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف احتجاج

2023/01/20 15:49:27
شیئر:


جاپانی حکومت کی جانب سے فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کا آلودہ پانی سمندر میں خارج کرنے کے خلاف انیس تاریخ کو عام جاپانی شہریوں نے جاپانی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا۔ بینر اٹھائے مظاہرین نے جاپانی حکومت کے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی جانب سے اس پانی کو "ٹریٹڈ واٹر" کہنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ اگرچہ پانی کو ٹریٹ تو کیا گیا ہے لیکن انسانی صحت اور ماحول کے لئے نقصاندہ کچھ عناصر  بدستور موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کے بہائو کی وجہ سے آلودہ پانی کا اخراج محض جاپان تک محدود نہیں ہے۔ بعض مظاہرین نے اس موقع پر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی سے  بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ کیونکہ اس کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ مقامی باشندوں اور ماہی گیروں کی اجازت کے بغیر وہ جوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج نہیں کرےگی۔لیکن درحقیقت اس نے بہت پہلے ہی سمندر میں آلودہ پانی کے اخراج کی تیاریاں شروع کر رکھی تھیں۔