اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پرومو فلم کئی یورپی مقامات پر پیش کی گئی

2023/01/20 11:08:31
شیئر:

18 جنوری کو ، اٹلی کے دارالحکومت روم کے مرکز میں چائنا میڈیا گروپ  کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پرومو فلم دکھائی گئی ، جس نے "اسپرنگ فیسٹیول گالا ایک ساتھ دیکھیں" کے تھیم پر مبنی ملٹی میڈیا سرگرمی کا آغاز کیا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2023 کے سالانہ اجلاس میں بھی  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی فلم نے دنیا بھر کے مندوبین کے لئے گہری دلچسپی پیدا کردی۔
"اسپرنگ فیسٹیول گالا ایک ساتھ دیکھیں" کا کثیر اللسانی خصوصی ویڈیو  پروگرام اٹلی، اسپین، سان مارینو، سربیا، شمالی مقدونیہ، البانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں 60 سے زیادہ مین اسٹریم ٹی وی اسٹیشنز اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا، اور توقع ہے کہ 80 ملین یورپی ناظرین اسے دیکھیں گے۔

اس کے علاوہ ، سی ایم جی  یورپی عوام کے ساتھ خوشگوار جشن بہار منانے کے لئے مقامی ممالک میں  "اسپرنگ فیسٹیول گالا ایک ساتھ دیکھیں" تھیم پر مبنی خصوصی سرگرمیاں منعقد کرےگا۔ اس دوران برطانیہ میں پروپیلر  سیٹلائٹ ٹی وی، اٹلی میں سیسوننے گروپ سمیت دیگر میڈیا اور ادارے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا  ترمیم شدہ ورژن نشر کریں گے۔